کھیل

ویسٹ انڈیز کیخلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے قومی ٹیم کی حکمت عملی تیار

لاہور:   پاکستان نے ویسٹ انڈیز کیخلاف ملتان میں شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ کیلئے حکمت عملی تیار کر لی۔

کل سے شروع ہونے والے ملتان ٹیسٹ میں پاکستان مہمان ویسٹ انڈیز کے خلاف 3 سپنرز کیساتھ کھیلے گا، پاکستان ٹیم منیجمنٹ اور سلیکشن کمیٹی نے ملتان ٹیسٹ کیلئے 3 سپنرز اور ایک فاسٹ باؤلر کے ساتھ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے۔

گزشتہ سال اکتوبر میں پاکستان نے انگلینڈ کو ملتان کے دوسرے ٹیسٹ میں 152 رنز سے شکست دی تھی، اس ٹیسٹ میں بھی پاکستان 3 سپنرز اور ایک فاسٹ باؤلر کے ساتھ کھیلا تھا۔

اطلاعات کے مطابق ملتان ٹیسٹ کیلئے پاکستان کی ممکنہ پلیئنگ الیون شان مسعود (کپتان) امام الحق، بابر اعظم، کامران غلام، سعود شکیل، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، سلمان علی آغا، نعمان علی، ساجد خان، ابرار احمد، خرم شہزاد یا پھر محمد علی پر مشتمل ہو گی۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

کھیل

پلیئرز کو اعتماد دینا ضروری، کہیں نہ کہیں نیا خون لانا ہوگا: گلیسپی

  • ستمبر 26, 2024
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان ریڈ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے کہا ہے کہ پلیئرز کو اعتماد دینا
کھیل

کنکشن کیمپ میں این او سی کا ذکر، بورڈ آفیشلز سیخ پا

  • ستمبر 26, 2024
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے کنکشن کیمپ میں کرکٹرز نے غیر ملکی لیگز کیلئے این