انٹرنیشنل

لاس اینجلس کے جنگلات میں لگی آگ نے 29 ہزار ایکڑ سے زائد رقبے کو لپیٹ میں لے لیا

لاس اینجلس:  امریکی شہرلاس اینجلس کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو ہو گئی، جلتے شعلوں نے29ہزار سے زائد ایکٹررقبے کو لپیٹ میں لے لیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق متاثرہ علاقوں میں5افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے، اموات میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جارہاہے تاہم تین روز سے لگی آگ پر تاحال قابو نہیں پایا جا سکا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ آتشزدگی سے متاثرہ علاقوں میں95 ہزار صارف بجلی سے محروم ہو گئے ہیں جبکہ ایک لاکھ80ہزار افراد کو فوری انخلا کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق آگ سے 2ہزارسےزیادہ گھر اورعمارتیں جل کر راکھ بن گئیں،مشہورہالی ووڈ شخصیات کے اربوں روپے مالیت کے گھر بھی جل گئے۔ آگ سے نقصانات کا ابتدائی تخمینہ50 ارب ڈالر سے زائد ہوگیا، خشک اورتیز ہواؤں کے باعث آگ کی شدت میں اضافے کاخدشہ بھی ظاہر کیا جارہا ہے۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

انٹرنیشنل

مصنوعی ذہانت کا عالمی انڈیکس: سعودیہ نے عرب دنیا میں پہلا مقام حاصل کرلیا

  • ستمبر 21, 2024
ریاض: (ویب ڈیسک) مصنوعی ذہانت کے عالمی انڈیکس میں سعودی عرب نے عالمی سطح پر 14 واں اور عرب دنیا
انٹرنیشنل

ایرانی رہنما کی غیر ملکیوں اور سیاسی قیدیوں سمیت ہزاروں افراد کیلئے معافی کا اعلان

  • ستمبر 21, 2024
تہران: (ویب ڈیسک) ایران کے اعلیٰ رہنما خامنہ ای نے ہزاروں قیدیوں کو معاف کر دیا ہے جن میں غیر