کھیل

قومی ٹیم ایشین روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ میں شرکت کریگی: صدر سائیکلنگ فیڈریشن کا اعلان

اسلام آباد:    پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے صدر سید اظہر علی شاہ نے کہا ہے کہ قومی ٹیم ایشین روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی۔

چیمپئن شپ 6 سے 19 فروری تک تھائی لینڈ میں منعقد ہو گی، سید اظہر علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایشین روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ کی تیاری کے لئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ رواں ماہ کراچی میں لگایا جائے گا جس میں 12 کھلاڑیوں کو مدعو کیا گیا ہے۔

صدر سائیکلنگ فیڈریشن نے کہاکہ ایشین روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ میں 45 ایشیائی ممالک کی شرکت متوقع ہے، چیمپئن شپ میں مینز کیٹیگری میں 6، انڈر 23 میں 2 جبکہ ماسٹر کیٹیگری میں 4 مرد و خواتین کھلاڑی شرکت کریں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ایونٹ میں شرکت بجٹ سے مشروط ہے، اگر اس کے لئے ہمیں فنڈز مل جاتے ہیں تو قومی ٹیم بھرپور طریقے سے ایونٹ میں شرکت کرے گی، انہوں نے کہا کہ وہ فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری ہارون جنرل اور نثار احمد کانگریس میٹنگ میں بھی پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

کھیل

پلیئرز کو اعتماد دینا ضروری، کہیں نہ کہیں نیا خون لانا ہوگا: گلیسپی

  • ستمبر 26, 2024
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان ریڈ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے کہا ہے کہ پلیئرز کو اعتماد دینا
کھیل

کنکشن کیمپ میں این او سی کا ذکر، بورڈ آفیشلز سیخ پا

  • ستمبر 26, 2024
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے کنکشن کیمپ میں کرکٹرز نے غیر ملکی لیگز کیلئے این