انٹرنیشنل

انٹونی بلنکن کا جوبائیڈن پر عہدہ چھوڑنے سے قبل غزہ جنگ بندی معاہدے کو حتمی شکل دینے پر زور

واشنگٹن:   امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے صدر جو بائیڈن کے عہدہ چھوڑنے سے قبل غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کو حتمی شکل دینے پر زور دیا ہے۔

عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے ایک نیوز کانفرنس میں پوچھے گئے سوال پر کہا کہ جنگ بندی کا معاہدہ قریب ہے تو ان کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے پاس موجود باقی وقت (جو دو ہفتے ہے) کے دوران اس کو مکمل کیا جائے۔

واضح رہے کہ دوسری جانب امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کہہ چکے ہیں کہ 20 جنوری کو ان کے عہدہ سنبھالنے سے قبل اگر غزہ میں یرغمال بنائے گئے اسرائیلیوں کو رہا نہ کیا گیا تو اس کی بھاری قیمت مشرق وسطیٰ کو چکانا پڑے گی۔

اس بیان کو بھی اب خطے میں جنگ بندی کے لئے ایک غیر سرکاری ڈیڈلائن کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، غزہ کے شعبہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ اب تک اسرائیل کے حملوں میں 46 ہزار کے قریب فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

انٹرنیشنل

مصنوعی ذہانت کا عالمی انڈیکس: سعودیہ نے عرب دنیا میں پہلا مقام حاصل کرلیا

  • ستمبر 21, 2024
ریاض: (ویب ڈیسک) مصنوعی ذہانت کے عالمی انڈیکس میں سعودی عرب نے عالمی سطح پر 14 واں اور عرب دنیا
انٹرنیشنل

ایرانی رہنما کی غیر ملکیوں اور سیاسی قیدیوں سمیت ہزاروں افراد کیلئے معافی کا اعلان

  • ستمبر 21, 2024
تہران: (ویب ڈیسک) ایران کے اعلیٰ رہنما خامنہ ای نے ہزاروں قیدیوں کو معاف کر دیا ہے جن میں غیر