انٹرنیشنل

افغان طالبان کے دعوؤں کے باوجود افغانستان میں غربت اور بیروزگاری برقرار

اسلام آباد:   افغان طالبان کے تمام دعوؤں کے باوجود افغانستان میں دہشتگردی، غربت اور بے روزگاری برقرار ہے۔

بین الاقوامی رپورٹ کے مطابق افغانستان میں نصف آبادی بالخصوص خواتین غربت کا شکار ہیں۔

ورلڈ بینک کے مطابق غربت کے ساتھ افغانستان کی 25 فیصد آبادی شدید غذائی قلت کا شکار ہے، ورلڈ فوڈ پروگرام (WFP) کے مطابق افغانستان کی ایک تہائی آبادی کو فوری غذائی امداد کی ضرورت ہے۔

بین الاقوامی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ برس کمزور اقتصادی حالات اور شدید غذائی قلت کے سبب افغانستان میں 15.8 ملین افراد متاثر ہوئے، افغان طالبان کی پالیسیوں اور غربت کے باعث چائلڈ لیبر میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہوا۔

رپورٹ کے مطابق افغان طالبان کے اقتدار پر قبضے کے بعد افغان عوام کیلئے ایک وقت کی روٹی کا حصول بھی ناممکن ہے، غریب افغان عوام کے نام پر جو امداد بیرونی ممالک سے آتی ہے وہ بھی طالبان اپنے قبضے میں کر لیتے ہیں۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

انٹرنیشنل

مصنوعی ذہانت کا عالمی انڈیکس: سعودیہ نے عرب دنیا میں پہلا مقام حاصل کرلیا

  • ستمبر 21, 2024
ریاض: (ویب ڈیسک) مصنوعی ذہانت کے عالمی انڈیکس میں سعودی عرب نے عالمی سطح پر 14 واں اور عرب دنیا
انٹرنیشنل

ایرانی رہنما کی غیر ملکیوں اور سیاسی قیدیوں سمیت ہزاروں افراد کیلئے معافی کا اعلان

  • ستمبر 21, 2024
تہران: (ویب ڈیسک) ایران کے اعلیٰ رہنما خامنہ ای نے ہزاروں قیدیوں کو معاف کر دیا ہے جن میں غیر