انٹرنیشنل

کینیڈا قیامت تک امریکا میں ضم نہیں ہوگا: جسٹن ٹروڈو کا ٹرمپ کو دو ٹوک جواب

ٹورنٹو:  کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو دو ٹوک جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ کینیڈا قیامت تک امریکا میں ضم نہیں ہوگا۔

کینیڈین وزیر خارجہ میلانی جولی نے کہا کہ ٹرمپ کا بیان اس بات کا اظہار ہے کہ انہیں سمجھ ہی نہیں کہ کینیڈا کی اصل طاقت ہے کیا اور کینیڈا کبھی دھمکیوں کے سامنے نہیں جھکے گا۔

وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی نومنتخب امریکی صدر کو دو ٹوک جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ کینیڈا قیامت تک امریکا میں ضم نہیں ہوگا، کنزریٹو اپوزیشن لیڈر نے بھی کہا کہ کینیڈا ایک عظیم خودمختار ملک ہے اور یہ کبھی امریکا کی 51 ویں ریاست نہیں بنے گا۔

واضح رہے کہ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ وہ کینیڈا کے خلاف اقتصادی قوت استعمال کریں گے اور کینیڈا کو امریکا کی 51 ویں ریاست بننا چاہیے، ٹرمپ نے کہا کہ وہ کینیڈا سے درآمد کی جانے والی اشیا پر پچیس فیصد ٹیرف عائد کریں گے۔

یاد رہے کہ کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے مستعفی ہونے کا اعلان کیا ہوا ہے، 6 جنوری کو جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ وہ حکمران جماعت لبرل پارٹی کی جانب سے نیا سربراہ چنے جانے کے بعد عہدہ چھوڑدیں گے۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

انٹرنیشنل

مصنوعی ذہانت کا عالمی انڈیکس: سعودیہ نے عرب دنیا میں پہلا مقام حاصل کرلیا

  • ستمبر 21, 2024
ریاض: (ویب ڈیسک) مصنوعی ذہانت کے عالمی انڈیکس میں سعودی عرب نے عالمی سطح پر 14 واں اور عرب دنیا
انٹرنیشنل

ایرانی رہنما کی غیر ملکیوں اور سیاسی قیدیوں سمیت ہزاروں افراد کیلئے معافی کا اعلان

  • ستمبر 21, 2024
تہران: (ویب ڈیسک) ایران کے اعلیٰ رہنما خامنہ ای نے ہزاروں قیدیوں کو معاف کر دیا ہے جن میں غیر