انٹرنیشنل

ایلون مسک دنیا کے امیر ترین شخص بن گئے، دوسرے، تیسرے نمبر کا بھی اعلان

واشنگٹن:   ایلون مسک کیلئے 2025 کا آغاز ایک تاریخی سنگ میل ثابت ہوا، فوربز رپورٹ کے مطابق ایلون مسک دنیا کی تاریخ کے امیر ترین شخص بن گئے۔

فوربز رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایلون مسک کی مجموعی دولت 425.2 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئی، ایلون مسک نے ٹیسلا، سپیس ایکس اور ایکس اے آئی جیسی 7 کمپنیوں کی بنیاد رکھی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ جیف بیزوس 241 ارب ڈالر کے ساتھ امیر ترین افراد کی فہرست میں دوسرے نمبر پر ہیں، جیف بیزوس نے 1994 میں ای کامرس کی بڑی کمپنی ایمازون کی بنیاد رکھی تھی۔

فوربز رپورٹ کے مطابق دنیا کے تیسرے امیر ترین شخص کا اعزاز میٹا کے بانی مارک زکر برگ کے پاس ہے، مارک زکر برگ کی دولت 217.7 ارب ڈالرتک پہنچ گئی ہے۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

انٹرنیشنل

مصنوعی ذہانت کا عالمی انڈیکس: سعودیہ نے عرب دنیا میں پہلا مقام حاصل کرلیا

  • ستمبر 21, 2024
ریاض: (ویب ڈیسک) مصنوعی ذہانت کے عالمی انڈیکس میں سعودی عرب نے عالمی سطح پر 14 واں اور عرب دنیا
انٹرنیشنل

ایرانی رہنما کی غیر ملکیوں اور سیاسی قیدیوں سمیت ہزاروں افراد کیلئے معافی کا اعلان

  • ستمبر 21, 2024
تہران: (ویب ڈیسک) ایران کے اعلیٰ رہنما خامنہ ای نے ہزاروں قیدیوں کو معاف کر دیا ہے جن میں غیر