پاکستان

الیکشن کمیشن کا علی امین گنڈاپور کو اثاثہ جات سے متعلق نوٹس معطل

پشاور:   پشاور ہائی کورٹ نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو بڑا ریلیف دے دیا۔

پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس ایس ایم عتیق شاہ اور جسٹس فہیم ولی پر مشتمل 2 رکنی بنچ نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی الیکشن کمیشن نوٹس کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کی۔

علی امین گنڈاپور کے وکیل بشیر خان وزیر ایڈووکیٹ نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ وزیراعلیٰ کو الیکشن کمیشن نے اثاثہ جات سے متعلق نوٹس جاری کیا ہے، پہلے بھی الیکشن کمیشن نے ایسا ہی نوٹس جاری کیا تھا اور عدالت نے اس کو بھی معطل کیا تھا۔

جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے ریمارکس دیئے کہ ایک بار عدالت نے نوٹس معطل کیا ہے تو پھر کیسے الیکشن کمیشن نے نوٹس بھیجا؟ آپ کو چاہیے تھا کہ توہین عدالت کی درخواست دائر کرتے۔

وکیل نے عدالت کو بتایا کہ اس نوٹس میں ایک فرق ہے، 20 نومبر کو الیکشن کمیشن نے فریش نوٹس جاری کیا ہے۔

بعد ازاں عدالت نے الیکشن کمیشن کا 20 نومبر کا نوٹس معطل کرتے ہوئے الیکشن کمیشن سے آئندہ سماعت پر جواب طلب کرلیا۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس
پاکستان

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 02:52 pm اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی اور صوبائی افسران کے ترقیو ں کیلئے کورس
علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت
پاکستان

علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 12:08 pm اسلام آباد:  اسلام آباد کی جوڈیشل مجسٹریٹ نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کیخلاف اسلحہ