انٹرنیشنل

امریکا: 30 ریاستوں میں شدید برفباری، 7 میں ایمرجنسی نافذ

واشنگٹن:  امریکا میں شدید برفباری نے نظام زندگی مفلوج کردیا، ہنگامی صورتحال کے پیش نظر 7 ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔

امریکا کی 30 ریاستوں میں شدید برفباری سے نظام زندگی درہم برہم ہو گیا، زیادہ تر ریاستوں میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے گر گیا جبکہ کچھ ریاستوں میں درجہ حرارت منفی 5 سے لے کر منفی 29 ڈگری تک پہنچ گیا۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے اوہائیو سے لےکر واشنگٹن تک مختلف ریاستوں میں 6 سے 12 انچ تک برف پڑنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے جبکہ شدید برفباری کی وجہ سے 1500 سے زائد پروازیں ملتوی اور5 ہزار پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق برفباری کے باعث بعض ریاستوں میں سڑکیں اورتعلیمی ادارے بند کرد یئے گئے جبکہ مختلف حادثات میں 4 فراد ہلاک ہو گئے۔

نیشنل ویدر سروس کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2011 کے بعد امریکی تاریخ میں حالیہ جنوری میں پڑنے والی سردی سب سے زیادہ سردی ہے۔

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

انٹرنیشنل

مصنوعی ذہانت کا عالمی انڈیکس: سعودیہ نے عرب دنیا میں پہلا مقام حاصل کرلیا

  • ستمبر 21, 2024
ریاض: (ویب ڈیسک) مصنوعی ذہانت کے عالمی انڈیکس میں سعودی عرب نے عالمی سطح پر 14 واں اور عرب دنیا
انٹرنیشنل

ایرانی رہنما کی غیر ملکیوں اور سیاسی قیدیوں سمیت ہزاروں افراد کیلئے معافی کا اعلان

  • ستمبر 21, 2024
تہران: (ویب ڈیسک) ایران کے اعلیٰ رہنما خامنہ ای نے ہزاروں قیدیوں کو معاف کر دیا ہے جن میں غیر