انٹرنیشنل

ٹرمپ کی غزہ سے یرغمالیوں کی رہائی نہ ہونے پر ایک بار پھر خطرناک نتائج کی دھمکی

واشنگٹن:   نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ سے یرغمالیوں کی رہائی نہ ہونے پر ایک بار پھر خطرناک نتائج کی دھمکی دے دی۔

اپنے ایک بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ میرے اقتدار سنبھالنے تک یرغمالی رہا نہ ہوئے تو نتائج بھگتنا ہونگے، میں تفصیلات میں جانے پر یقین نہیں رکھتا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ میرا ردعمل دشمن کو صرف "نہیں کرو” کہنے پر مشتمل نہیں ہوگا جیسا کہ صدر بائیڈن غزہ جنگ کے آغاز سے کر رہے ہیں، میں اسرائیل اور امن دونوں کے ساتھ ہوں ۔

واضح رہے کہ امریکی ایوان نمائندگان کانگریس نے ڈونلڈ ٹرمپ کی بطور امریکی صدر کامیابی کی باضابطہ توثیق کر دی ہے۔

نائب صدر کملا ہیرس نے اعلان کیا ہے کہ نومبر 2024 کے صدارتی انتخاب میں ان کے حریف ڈونلڈ ٹرمپ کامیاب رہے۔

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

انٹرنیشنل

مصنوعی ذہانت کا عالمی انڈیکس: سعودیہ نے عرب دنیا میں پہلا مقام حاصل کرلیا

  • ستمبر 21, 2024
ریاض: (ویب ڈیسک) مصنوعی ذہانت کے عالمی انڈیکس میں سعودی عرب نے عالمی سطح پر 14 واں اور عرب دنیا
انٹرنیشنل

ایرانی رہنما کی غیر ملکیوں اور سیاسی قیدیوں سمیت ہزاروں افراد کیلئے معافی کا اعلان

  • ستمبر 21, 2024
تہران: (ویب ڈیسک) ایران کے اعلیٰ رہنما خامنہ ای نے ہزاروں قیدیوں کو معاف کر دیا ہے جن میں غیر