پاکستان

سینیٹ کی ذیلی کمیٹی کی راول ڈیم میں مچھلیاں مرنے پر پانی ٹیسٹ کرانے کی ہدایت

اسلام آباد   سینیٹ کی ذیلی کمیٹی نے راول ڈیم میں مچھلیاں مرنے کے انکشاف پر پانی ٹیسٹ کرانے کی ہدایت کردی۔

سینیٹ کی ذیلی کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی کا اجلاس ہوا، جس میں ڈی جی انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی نے قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دی، بریفنگ میں بتایا گیا کہ پانی میں آلودگی سے سی او ڈی کی مقدار زیادہ ہے جس سے چھوٹی مچھلیاں ہلاک ہوتی ہے۔

گزشتہ سال مچھلیوں کے مرنے کے واقعات  کے متعلق ڈی جی انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی نے بتایا کہ مون سون میں تاخیر اور پانی آلودہ ہونے سے مچھلیوں کی ہلاکت ہوئی، اس کے علاوہ ارد گرد کے علاقوں سے آنے والے پانی سے ویسٹ ٹریٹمنٹ نہ ہونے سے راول ڈیم کا پانی آلودہ ہوتا ہے۔

رکن کمیٹی سینیٹر نسیمہ نے بتایا کہ آپ نے مچھلیوں کی ہلاکت کا بتا دیا ہے لیکن انسانوں کا نہیں بتایا، ہزاروں شہری گندے پانی سے پیدا ہونے والے امراض سے ہلاک ہو رہے ہیں۔

جواب میں ڈی جی نے بتایا گیا کہ راول ڈیم کے اطراف تجاوزات سے پانی آلودہ ہوتا ہے ، بنی گالہ، بری امام، مری میں آبادی 4 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے اور اس ایریا میں کوئی سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ نہیں لگایا گیا، اس کے لیے ایک جامع پلان ہونا چاہیے۔

اجلاس کے آخر میں ذیلی کمیٹی نے راول ڈیم کے پانی ٹیسٹ کروانے کی ہدایت کردی۔

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس
پاکستان

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 02:52 pm اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی اور صوبائی افسران کے ترقیو ں کیلئے کورس
علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت
پاکستان

علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 12:08 pm اسلام آباد:  اسلام آباد کی جوڈیشل مجسٹریٹ نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کیخلاف اسلحہ