پاکستان

لیسکو نے ڈیفالٹرز اور بجلی چوروں کے خلاف رینجرز کی مدد مانگ لی

لاہور:   لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) نے ڈیفالٹرز اور بجلی چوروں کے خلاف رینجرز کی مدد مانگ لی۔

اس حوالے سے لیسکو انتظامیہ نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا، نوٹیفکیشن کے مطابق ٹاپ 100 ڈیفالٹرز کے خلاف آپریشن ہو گا، پہلے مرحلے میں اوکاڑہ سرکل میں رینجرز معاونت کرے گی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ اوکاڑہ سرکل کے سرحدی اور دور دراز دیہات میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن ہوگا، لیسکو سٹاف کے ساتھ رینجرز آپریشن پر ساتھ ہوگی، اس کے علاوہ قصور، شیخوپورہ اور ننکانہ سرکل میں بھی بجلی چوروں کے خلاف آپریشن ہوگا۔

جاری نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا کہ ان سرکلز میں ڈیفالٹرز اور لاسز زیادہ نکلے، لیسکو نے اس معاملے کو انتہائی حساس قراردیا ہے،افسران سے ڈیفالٹرز کی فہرستیں 2 روز میں مانگ لی ہیں۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس
پاکستان

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 02:52 pm اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی اور صوبائی افسران کے ترقیو ں کیلئے کورس
علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت
پاکستان

علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 12:08 pm اسلام آباد:  اسلام آباد کی جوڈیشل مجسٹریٹ نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کیخلاف اسلحہ