کھیل

پہلا ون ڈے: نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو 9 وکٹوں سے شکست دیدی

ویلنگٹن:    نیوزی لینڈ نے پہلے ون ڈے میچ میں سری لنکا کو با آسانی 9 وکٹوں سے شکست دیدی۔

ویلنگٹن میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 43.4 اوورز میں 178 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، اویشکا فرنینڈو 57 رنز بنا کر نمایاں رہے

نیوزی لینڈ کی طرف سے میٹ ہینری نے عمدہ باؤلنگ کا مظاہرہ کیا اور 4 وکٹیں حاصل کیں، جیکب ڈفی اور نیتھن سمتھ نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

جواب میں نیوزی لینڈ نے مطلوبہ ہدف 26.2 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا، ول ینگ نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور ناقابل شکست 90 رنز بنائے، ریچن روندرا 45 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، مارک چیپمین 29 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

نیوزی لینڈ نے تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی، میٹ ہینری کو 4 وکٹیں حاصل کرنے پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا، دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا ون ڈے میچ 8 جنوری کو ہیملٹن میں کھیلا جائے گا۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

کھیل

پلیئرز کو اعتماد دینا ضروری، کہیں نہ کہیں نیا خون لانا ہوگا: گلیسپی

  • ستمبر 26, 2024
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان ریڈ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے کہا ہے کہ پلیئرز کو اعتماد دینا
کھیل

کنکشن کیمپ میں این او سی کا ذکر، بورڈ آفیشلز سیخ پا

  • ستمبر 26, 2024
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے کنکشن کیمپ میں کرکٹرز نے غیر ملکی لیگز کیلئے این