انٹرنیشنل

یوکرین نے روسی علاقے کرسک پر بڑا فوجی حملہ کر دیا

ماسکو:  یوکرین نے روسی علاقے کرسک پر بڑا فوجی حملہ کر دیا، مسلح افواج نے روسی دستوں پر کئی اطراف سے حملے کئے۔

یوکرینی صدر زیلنسکی نے کہا کہ یوکرینی حکومت خطے میں روس کو وہی کچھ لوٹایا جا رہا ہے جس کا وہ حق دار ہے، غیر ملکی میڈیا کے مطابق روس نے بھی مغربی کرسک میں حملے کے آغاز کی تصدیق کر دی، روسی وزارت دفاع نے بتایا کہ روسی فضائیہ اور توپ خانے نے یوکرینی فوجی قافلے کو ہدف بنایا۔

روسی وزارت دفاع کے مطابق یوکرین کے دو ٹینک، ایک بلڈوزر اور فوجیوں کو لے جانے والی سات بکتر بند گاڑیاں تباہ ہوگئیں، غیر ملکی میڈیا کے مطابق روسی فوجی بیان کے مطابق اس علاقے میں لڑائی ابھی جاری ہے۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

انٹرنیشنل

مصنوعی ذہانت کا عالمی انڈیکس: سعودیہ نے عرب دنیا میں پہلا مقام حاصل کرلیا

  • ستمبر 21, 2024
ریاض: (ویب ڈیسک) مصنوعی ذہانت کے عالمی انڈیکس میں سعودی عرب نے عالمی سطح پر 14 واں اور عرب دنیا
انٹرنیشنل

ایرانی رہنما کی غیر ملکیوں اور سیاسی قیدیوں سمیت ہزاروں افراد کیلئے معافی کا اعلان

  • ستمبر 21, 2024
تہران: (ویب ڈیسک) ایران کے اعلیٰ رہنما خامنہ ای نے ہزاروں قیدیوں کو معاف کر دیا ہے جن میں غیر