کھیل

آسٹریلیا نے بھارت کو آخری ٹیسٹ میں شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی

سڈنی: آسٹریلیا نے بھارت کو آخری ٹیسٹ میچ میں شکست دے کر سیریز اپنے نام کر لی۔

سڈنی میں کھیلے گئے آخری ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے بھارت کی جانب سے دیئے گئے 162 رنز کے ہدف کو 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا،ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کی جانب سے عثمان خواجہ 41 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ بیو ویبسٹر 39 اور ٹریوس ہیڈ 34 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

بھارت کی جانب سے پراسدھ کرشنا نے 3 اور محمد سراج نے ایک کھلاڑی کو پویلین بھیجا۔

واضح رہے کہ بھارتی ٹیم پہلی اننگز میں 185 اور دوسری اننگز میں 157 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی،آسٹریلوی ٹیم پہلی اننگز میں 181 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔

یاد رہے کہ 5 میچز کی سیریز آسٹریلیا نے 1-3 سے اپنے نام کی جبکہ سیریز کا ایک میچ ڈرا ہوا تھا، آسٹریلیا نے دس سال بعد بھارت کیخلاف ٹیسٹ سیریز جیتی ہے۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

کھیل

پلیئرز کو اعتماد دینا ضروری، کہیں نہ کہیں نیا خون لانا ہوگا: گلیسپی

  • ستمبر 26, 2024
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان ریڈ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے کہا ہے کہ پلیئرز کو اعتماد دینا
کھیل

کنکشن کیمپ میں این او سی کا ذکر، بورڈ آفیشلز سیخ پا

  • ستمبر 26, 2024
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے کنکشن کیمپ میں کرکٹرز نے غیر ملکی لیگز کیلئے این