انٹرنیشنل

روضہ رسولﷺ کی زیارت اب سال میں ایک سے زائد بار ممکن

مدینہ منورہ :   سعودی وزارت حج و عمرہ نے مدینہ منورہ کے زائرین کو بڑی خوشخبری سنا دی، روضہ رسولﷺکی زیارت اب سال میں ایک سے زیادہ بار کی جا سکے گی۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق زائرین مسجد نبوی کے قریب رہتے ہوئے روضہ رسولﷺ کی آسانی سے زیارت کر سکیں گے، مدینہ منورہ میں روضہ رسولﷺ کی زیارت کیلئے سال بھر انتظار کی عائد کردہ شرط کو ختم کر دیا گیا۔

سعودی وزارت حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ نسک ایپ اپڈیٹ کر کے زیارت کیلئے بکنگ کی جا سکتی ہے، زیارت کیلئے بکنگ کے وقت جی پی ایس لوکیشن دینا ہوگی، زیارت کے نئے اوقات ہر 20 منٹ بعد دستیاب ہوں گے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل گزشتہ سال تک روضہ رسولﷺ کی زیارت کے بعد دوبارہ زیارت کیلئے سال کے 365 دن انتظار کرنا ضروری قرار دیا گیا تھا۔

اس حوالے سے وزارت حج وعمرہ نے ہدایات جاری کی تھیں کہ روضہ رسولﷺ میں داخلے کی اجازت بھی صرف ان زائرین کو ہی ہوگی جو کورونا وائرس سے متاثر نہ ہوئے ہوں۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

انٹرنیشنل

مصنوعی ذہانت کا عالمی انڈیکس: سعودیہ نے عرب دنیا میں پہلا مقام حاصل کرلیا

  • ستمبر 21, 2024
ریاض: (ویب ڈیسک) مصنوعی ذہانت کے عالمی انڈیکس میں سعودی عرب نے عالمی سطح پر 14 واں اور عرب دنیا
انٹرنیشنل

ایرانی رہنما کی غیر ملکیوں اور سیاسی قیدیوں سمیت ہزاروں افراد کیلئے معافی کا اعلان

  • ستمبر 21, 2024
تہران: (ویب ڈیسک) ایران کے اعلیٰ رہنما خامنہ ای نے ہزاروں قیدیوں کو معاف کر دیا ہے جن میں غیر