پاکستان

بلاول بھٹو کو وزیراعظم بنانا وقت کی ضرورت ہے: گورنر پنجاب

لاہور:  گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو کو وزیراعظم بنانا وقت کی ضرورت ہے۔

لاہور میں اپنے ایک بیان میں سردار سلیم حیدر کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی اس وقت ملک کی سب سے بڑی پارٹی ہے، صدرآصف علی زرداری مفاہمت کےتحت سب کوساتھ لےکرچل رہے ہیں، پیپلزپارٹی کےعلاوہ مسائل کا حل کسی کےپاس نہیں۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی واحد جماعت ہے جوملک کو مسائل سے نکال سکتی ہے، پیپلزپارٹی نے ہمیشہ ملک کے لیے قربانیاں دی ہیں، پاکستان کو مسائل سےنکالنا ہے تو بلاول بھٹو کو وزیراعظم بنانا ہو گا، اس وقت ضرورت ہے کہ بلاول بھٹووزیراعظم بنیں۔

گورنر پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کےکسی کےساتھ کوئی اختلافات نہیں، صدرآصف علی زرداری نےملک کی خاطر پاکستان کھپے کانعرہ لگایا۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس
پاکستان

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 02:52 pm اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی اور صوبائی افسران کے ترقیو ں کیلئے کورس
علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت
پاکستان

علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 12:08 pm اسلام آباد:  اسلام آباد کی جوڈیشل مجسٹریٹ نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کیخلاف اسلحہ