انٹرنیشنل

ویسٹ انڈیز کو قابو کرنے کیلئے سپنرز کا جال بچھانے کا فیصلہ

لاہور:   پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آئندہ ہوم ٹیسٹ سیریز میں ویسٹ انڈیز کو قابو کرنے کیلئے سپنرز کا جال بچھانے کا فیصلہ کر لیا۔

ملتان میں شیڈول پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز کیلئے سپن فرینڈلی پچز بنائی جائیں گی تاکہ کالی اندھی کا سپنرز کے ذریعے شکار کیا جا سکے۔

سپنر ساجد خان اور نعمان علی کی ویسٹ انڈیز کیخلاف ہوم سیریز کیلئے سکواڈ میں واپسی ہو گی۔

اس سے قبل ساجد خان کو جنوبی افریقا کی کنڈیشنز کی وجہ سے سکواڈ سے باہر کردیا گیا تھا جبکہ انکی جگہ فاسٹ باؤلر کو سکواڈ میں شامل کیا گیا تھا۔

سلیکٹرز نے ویسٹ انڈیز سیریز کیلئے سائیڈ میچز اور ٹیسٹ سکواڈ کے حوالے سے مشاورت مکمل کرلی ہے۔

واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز کا ٹیسٹ سکواڈ پیر 6 جنوری کو اسلام آباد پہنچے گا جبکہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کا پہلا ٹیسٹ 17 جنوری سے شروع ہوگا، دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 25 جنوری سے ملتان سٹیڈیم میں ہی کھیلا جائے گا۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

انٹرنیشنل

مصنوعی ذہانت کا عالمی انڈیکس: سعودیہ نے عرب دنیا میں پہلا مقام حاصل کرلیا

  • ستمبر 21, 2024
ریاض: (ویب ڈیسک) مصنوعی ذہانت کے عالمی انڈیکس میں سعودی عرب نے عالمی سطح پر 14 واں اور عرب دنیا
انٹرنیشنل

ایرانی رہنما کی غیر ملکیوں اور سیاسی قیدیوں سمیت ہزاروں افراد کیلئے معافی کا اعلان

  • ستمبر 21, 2024
تہران: (ویب ڈیسک) ایران کے اعلیٰ رہنما خامنہ ای نے ہزاروں قیدیوں کو معاف کر دیا ہے جن میں غیر