انٹرنیشنل

مصر نے دنیا کے تمام ممالک سے شامیوں کے داخلے پر پابندی لگا دی

قاہرہ:   مصر نے دنیا کے تمام ممالک سے شامی باشندوں کے داخلے پر پابندی لگا دی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹریول اور ایئر لائن کمپنیوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ دنیا کے مختلف ممالک سے مصر آنے والی پروازوں میں شامی مسافروں کو قبول کرنے سے روکیں، تاہم مصر میں عارضی طور پر غیر سیاحتی رہائش رکھنے والوں کو نہ روکا جائے۔

یہ فیصلہ اس فیصلے کے چند دن بعد سامنے آیا ہے جس میں سکیورٹی کی منظوری حاصل کیے بغیر یورپی، امریکی اور کینیڈین ریزیڈنسی والے شامی باشندوں کا ملک میں داخلہ بند کرنے کا فیصلہ جاری کیا گیا تھا۔

ذرائع نے اس وقت یہ بھی وضاحت کی تھی کہ اس فیصلے میں شینگن ویزا رکھنے والے شامیوں کو مصر میں داخل ہونے کی اجازت دینا بھی شامل ہے، اس میں مصریوں سے شادی شدہ شامی باشندوں کے بغیر سکیورٹی کی منظوری کے داخلے پر پابندی بھی شامل تھی۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ سے 8 دسمبر کو سابق شامی صدر بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے کے بعد سے مصر نے اپنی سرزمین پر مقیم شامیوں کی اپنے ملک میں واپسی کی سہولت فراہم کرنا شروع کر دی۔

مصر نے شامیوں کو اس حوالے سے تمام ضروری سہولیات اور مدد فراہم کرنے کے اپنے عزم کا بھی اعادہ کیا کہ وہ اپنے ملک واپس جا سکیں۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

انٹرنیشنل

مصنوعی ذہانت کا عالمی انڈیکس: سعودیہ نے عرب دنیا میں پہلا مقام حاصل کرلیا

  • ستمبر 21, 2024
ریاض: (ویب ڈیسک) مصنوعی ذہانت کے عالمی انڈیکس میں سعودی عرب نے عالمی سطح پر 14 واں اور عرب دنیا
انٹرنیشنل

ایرانی رہنما کی غیر ملکیوں اور سیاسی قیدیوں سمیت ہزاروں افراد کیلئے معافی کا اعلان

  • ستمبر 21, 2024
تہران: (ویب ڈیسک) ایران کے اعلیٰ رہنما خامنہ ای نے ہزاروں قیدیوں کو معاف کر دیا ہے جن میں غیر