پاکستان

مبینہ کرپشن کیس: پرویز الہٰی فرد جرم عائد کرنے کیلئے 7 جنوری کو طلب

لاہور:  احتساب عدالت نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کو ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن کیس میں فرد جرم عائد کرنے کیلئے 7 جنوری کو طلب کرلیا۔

لاہور کی احتساب عدالت نے چودھری پرویز الہٰی سمیت دیگر ملزمان پر ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن ریفرنس کی گزشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری کردیا۔

عدالت نے پرویز الہٰی کو فرد جرم عائد کرنے کے لیے سات جنوری کو طلب کرلیا۔

عدالتی حکم میں کہا گیا کہ عدالت کو ملزمان کی حاضری مکمل کرنے میں کافی دشواری ہے، تاریخ پر تمام ملزمان حاضر ہوتے اور عدالت فرد جرم عائد کرتی ، عدالت انصاف کے تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے محسوس کرتی ہے کہ حاضر ملزمان پر فرد جرم عائد کی جائے۔

تحریری حکم میں کہا گیا کہ عدالت کسی قسم کی مزید تاخیر نہیں کرتی، اس سے پچھلی تاریخ پر محمد خان بھٹی کی میڈیکل گراؤنڈ پر حاضری معافی تھی، آج پرویز الہٰی کی طبی بنیادوں پر حاضری معافی کی درخواست پیش ہوئی، پرویز الہٰی کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کی جاتی ہے۔

عدالت نے تحریری حکم میں مزید کہا کہ عدالت محمد خان بھٹی، خالد محمود چٹھہ ،آصف محمود ،نعیم اقبال ،محمد اصغر اور اسد علی پر فرد جرم عائد کرتی ہے۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس
پاکستان

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 02:52 pm اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی اور صوبائی افسران کے ترقیو ں کیلئے کورس
علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت
پاکستان

علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 12:08 pm اسلام آباد:  اسلام آباد کی جوڈیشل مجسٹریٹ نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کیخلاف اسلحہ