انٹرنیشنل

جمہوریہ چیک کے صدر پیٹر پاویل کی سعودی عرب آمد، اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے

ریاض:  جمہوریہ چیک کے صدر پیٹر پاویل سعودی عرب کے دورے پر جدہ پہنچ گئے۔

مقامی میڈیا کے مطابق جمہوریہ چیک کے صدر پیٹر پاویل کا جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر استقبال نائب گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ سعود بن مشعل بن عبد العزیز نے کیا۔

میڈیا رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ اس موقع پر جدہ کے نائب میئر انجینئر علی بن محمد القرنی، جدہ پولیس کے سربراہ جنرل سلیمان بن عمر الطویرب اور ایوان شاہی کے نمائندے احمد عبد اللہ بن ظافر بھی موجود تھے۔

جمہوریہ چیک کے صدر پیٹر پاویل اپنے دورے کے دوران سعودی عرب کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

انٹرنیشنل

مصنوعی ذہانت کا عالمی انڈیکس: سعودیہ نے عرب دنیا میں پہلا مقام حاصل کرلیا

  • ستمبر 21, 2024
ریاض: (ویب ڈیسک) مصنوعی ذہانت کے عالمی انڈیکس میں سعودی عرب نے عالمی سطح پر 14 واں اور عرب دنیا
انٹرنیشنل

ایرانی رہنما کی غیر ملکیوں اور سیاسی قیدیوں سمیت ہزاروں افراد کیلئے معافی کا اعلان

  • ستمبر 21, 2024
تہران: (ویب ڈیسک) ایران کے اعلیٰ رہنما خامنہ ای نے ہزاروں قیدیوں کو معاف کر دیا ہے جن میں غیر