پاکستان

سپریم کورٹ نے 2 ماہ کے دوران نمٹائے گئے مقدمات کی تفصیلات جاری کردیں

اسلام آباد:  سپریم کورٹ نے گزشتہ 2 ماہ کے دوران نمٹائے گئے مقدمات کی تفصیلات جاری کردیں۔

سپریم کورٹ کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی قیادت میں عدالت نے مقدمات کے فوری فیصلے جاری کرنے کے عمل کو تیز کیا اور 28 اکتوبر 2024 سے 3 جنوری 2025 تک 7482 مقدمات نمٹائے۔

اعلامیے میں بتایا گیا کہ مقدمات کی منصوبہ بندی، وسائل مختص کرنے اور انتظامی بہتری سے عدالتی کارکردگی میں اضافہ ہوا، عدالتی اصلاحات کے تحت ای حلف نامہ اور فوری تصدیق شدہ کاپیوں کی فراہمی شروع کی گئی۔

 

سپریم کورٹ اعلامیے میں کہا گیا کہ عوامی شمولیت کے لیے قانونی ماہرین، فریقین اور سول سوسائٹی سے رائے لینے کا عمل متعارف کرایا گیا، چیف جسٹس کے دور دراز اضلاع کے دوروں اور ضلعی عدلیہ کی کارکردگی بہتر بنانے پر توجہ دی گئی۔

اعلامیے میں لکھا گیا انصاف کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے ضلعی عدلیہ کے وسائل میں بہتری کے اقدامات کیے گئے، سپریم کورٹ میں نئے مقدمات کے اندراج کی تعداد 2950 رہی، عدالتی نظام کو شفاف اور مؤثر بنانے کے لیے جدید آئی ٹی سسٹم کا انضمام کیا گیا۔

سپریم کورٹ کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ عوام کی ضروریات کے مطابق عدالتی نظام کو جوابدہ اور آسان بنانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس
پاکستان

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 02:52 pm اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی اور صوبائی افسران کے ترقیو ں کیلئے کورس
علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت
پاکستان

علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 12:08 pm اسلام آباد:  اسلام آباد کی جوڈیشل مجسٹریٹ نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کیخلاف اسلحہ