کھیل

شہیر آفریدی مڈل ویٹ کیٹیگری کی عالمی درجہ بندی میں 60 بہترین باکسرز میں شامل

کراچی:  سندھ پولیس کے جوان شہیر آفریدی نے پروفیشنل باکسنگ میں ایک اور کامیابی حاصل کر لی۔

شہیر آفریدی مڈل ویٹ کیٹیگری کی عالمی درجہ بندی میں 60 بہترین باکسرز میں شامل ہوگئے، انہوں نے انقرہ، ترکیہ میں ہونےوالی رینکنگ فائٹ میں تنزانیہ کے باکسر کو شکست دے کر یہ کارنامہ انجام دیا۔

شہیر آفریدی نے 8 راؤنڈ کا مقابلہ چوتھے راؤنڈ میں ہی جیت لیا، شہیر آفریدی نے حریف باکسر اجمی آمانی کو ٹیکنیکل ناک آؤٹ کیا۔

حریف اجمی آمانی، شہیر آفریدی کے تابڑ توڑ مکوں کا سامنا نہ کرسکے، پیٹ اور سینے پر لگنے والے مکوں نے اجمی آمانی کو ناک آؤٹ کر دیا۔

شہیر آفریدی نے اپنی جیت پاک فوج کے شہدا کے نام کر دی، پروفیشنل باکسنگ میں شہیر آفریدی کی یہ 15 ویں کامیابی ہے۔

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

کھیل

پلیئرز کو اعتماد دینا ضروری، کہیں نہ کہیں نیا خون لانا ہوگا: گلیسپی

  • ستمبر 26, 2024
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان ریڈ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے کہا ہے کہ پلیئرز کو اعتماد دینا
کھیل

کنکشن کیمپ میں این او سی کا ذکر، بورڈ آفیشلز سیخ پا

  • ستمبر 26, 2024
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے کنکشن کیمپ میں کرکٹرز نے غیر ملکی لیگز کیلئے این