کھیل

کراچی کے تمام اداروں میں ہاکی ٹیموں کو بحال کرائیں گے: خواجہ اظہارالحسن

کراچی:   ہاکی ایسوسی ایشن کے نومنتخب صدر خواجہ اظہارالحسن نے کہا کہ کراچی میں تمام اداروں میں ہاکی کی ٹیموں کو بحال کرنے کے لئے کوشش کریں گے۔

ہاکی ایسوسی ایشن کے نومنتخب صدرخواجہ اظہارالحسن نے ایسوسی ایشن کے دیگرعہدیداران کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہاکی قومی کھیل ہے، حکومتوں نے ہاکی کو وہ اہمیت نہیں دی جو دینی چاہئے تھی، کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کا منشور کتابچہ کی صورت میں لائیں گے۔

خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ گورنر سندھ، وزیر اعلیٰ سندھ سے ملاقات کریں گے، ڈیپارٹمنٹل ہاکی کو فروغ دیں گے، ہاکی میں گرانٹ نہ ہونے کے برابر ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم سے اپیل کرکے ہاکی کے لئے فنڈنگ میں اضافہ کرائیں گے، تعلیمی اداروں میں ہاکی کے فروغ کے لئے کام کیا جائے گا، خواتین کی ہاکی کے لئے بھی کام کریں گے، فری ٹریننگ کیمپ لگائے جائیں گے۔

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

کھیل

پلیئرز کو اعتماد دینا ضروری، کہیں نہ کہیں نیا خون لانا ہوگا: گلیسپی

  • ستمبر 26, 2024
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان ریڈ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے کہا ہے کہ پلیئرز کو اعتماد دینا
کھیل

کنکشن کیمپ میں این او سی کا ذکر، بورڈ آفیشلز سیخ پا

  • ستمبر 26, 2024
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے کنکشن کیمپ میں کرکٹرز نے غیر ملکی لیگز کیلئے این