کھیل

کھیلتا پنجاب گیمز میں ایک لاکھ 20 ہزار کھلاڑی رجسٹرڈ

لاہور:  کھیلتا پنجاب گیمز میں ایک لاکھ 20 ہزار کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کروا کر نئی تاریخ رقم کر دی۔

ڈی جی سپورٹس پنجاب خضرافضال چودھری کی زیر صدارت کھیلتا پنجاب گیمز کی تیاریوں کے حوالے سے اہم اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔

اجلاس میں ڈائریکٹرایڈمن ڈاکٹر محمد کلیم اور ڈائریکٹرسپورٹس رانا ندیم انجم اور پنجاب کے تمام صوبائی کوچز اور افسران نے شرکت کی، ڈی جی سپورٹس پنجاب نے کھیلتا پنجاب گیمز کے صوبائی مرحلہ کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔

کھلاڑیوں کی رہائش، گیمز کے انعقاد اور وینیوز کیلئے ڈی جی سپورٹس پنجاب نے افسران کو ذمہ داریاں سونپ دیں، کھیلتا پنجاب گیمز میں ایک لاکھ 20 ہزار کھلاڑی رجسٹرڈ ہوئے، یہ پنجاب کی تاریخ کے بڑے گیمز ہیں۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی سپورٹس نے کہا ہے کہ کھیلتا پنجاب گیمز کے صوبائی مرحلہ سے نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا، گیمز کے بہترین انعقاد کیے انتظامی کمیٹیاں بنائی جائیں، کھیلتا پنجاب گیمز وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق کروائے جا رہے ہیں۔

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

کھیل

پلیئرز کو اعتماد دینا ضروری، کہیں نہ کہیں نیا خون لانا ہوگا: گلیسپی

  • ستمبر 26, 2024
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان ریڈ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے کہا ہے کہ پلیئرز کو اعتماد دینا
کھیل

کنکشن کیمپ میں این او سی کا ذکر، بورڈ آفیشلز سیخ پا

  • ستمبر 26, 2024
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے کنکشن کیمپ میں کرکٹرز نے غیر ملکی لیگز کیلئے این