انٹرنیشنل

2024 نے گرم ترین سال ہونے کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے

کیلیفورنیا:  سال 2024 نے گرم ترین سال ہونے کےتمام ریکارڈ توڑ دیئے۔

اقوام متحدہ کے ادارے ورلڈ میٹرولو جیکل آرگنائزیشن کی موسم ،آب وہوا اور آبی وسائل سے متعلق رپورٹ کے مطابق 2024نے گرم ترین سال ہونے کے ریکارڈ توڑ دیئے، درجہ حرارت میں ایک اعشاریہ پانچ ڈگری سینٹی گریڈ کا اضافہ ہوا۔

دی کلائمٹ ایکشن مانیٹر 2024 کی رپورٹ کے مطابق 2024 نے دنیا بھر میں درجہ حرارت کے لحاظ سے 15ریکارڈ توڑے جس کے پوری دنیا میں اثرات مرتب ہوئے، جنوبی افریقہ میں فروری کو صدی کا خشک ترین ماہ قرار دیا گیا۔

برطانیہ میں نمی کے تناسب نے گزشتہ دو صدیوں کا ریکارڈ توڑ دیا، وسطی یورپ میں سیلاب کی تباہ کاریوں سے ہونے والے نقصان نے 300 برس میں ہونے والے نقصان کی حد پار کی۔

کینیڈا میں 2024 جنگل کی آگ تباہ کن رہی، چین میں رواں سال جولائی کا ماہ 1961 کے بعد گرم ترین رہا۔

موسمیاتی تبدیلی نے انسانی بنیادی ڈھانچے کو2024 میں تشویشناک حد تک متاثر کیا، شدید موسمی واقعات کے اثرات نے سماجی اور اقتصادی مساوات کے بخیے ادھیڑ دیئے، 2024 میں رونما ہونی والی موسمیاتی تبدیلیوں نے دیگر نقصانات کے ساتھ زندگی اور ذریعہ معاش کوتباہ کر دیا جس کا ابھی مکمل اندازہ لگانا مشکل ہے۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

انٹرنیشنل

مصنوعی ذہانت کا عالمی انڈیکس: سعودیہ نے عرب دنیا میں پہلا مقام حاصل کرلیا

  • ستمبر 21, 2024
ریاض: (ویب ڈیسک) مصنوعی ذہانت کے عالمی انڈیکس میں سعودی عرب نے عالمی سطح پر 14 واں اور عرب دنیا
انٹرنیشنل

ایرانی رہنما کی غیر ملکیوں اور سیاسی قیدیوں سمیت ہزاروں افراد کیلئے معافی کا اعلان

  • ستمبر 21, 2024
تہران: (ویب ڈیسک) ایران کے اعلیٰ رہنما خامنہ ای نے ہزاروں قیدیوں کو معاف کر دیا ہے جن میں غیر