پاکستان

حکومت خلوص نیت سے مذاکرات کی کامیابی چاہتی ہے: رانا ثنا اللہ

لاہور:  وزیر اعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے کہا کہ حکومت خلوص نیت سے مذاکرات کی کامیابی چاہتی ہے۔

لاہور میں خواجہ محمد رفیق شہید کی برسی پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ مذاکرات کرنے والوں میں نواز شریف، آصف زرداری اور بانی پی ٹی آئی کا نام بھی ہونا چاہئے۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ جب تک سارے سیاستدان سر جوڑ کر نہیں بیٹھیں گے، ملک کو بحرانوں سے نہیں نکالا جاسکتا، اس سے پہلے غلطیوں کو تسلیم کرانا ہوگا۔

مشیر وزیر اعظم نے کہا کہ بدقسمتی سے عدم برداشت کے رویے نے فروغ پا لیا ہے، آپ نے بھی ہمارے خلاف مقدمات قائم کئے۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی والے کہتے ہیں مقدمات جھوٹے ہیں، ہمارے خلاف بھی مقدمات جھوٹے تھے، مذاکراتی ٹیم کے ارکان اداکار ہیں، خواجہ سعد رفیق پروڈیوسر ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ خواجہ رفیق شہید ایک بے باک بہادر اپنی بات کو بے دھڑک کہنے والا سیاسی رہنما تھا، اسے آج سے 52 سال پہلے شہید کیا گیا، خواجہ رفیق کو اس لئے شہید کیا اس وقت کی حکمران سیاسی جماعت سے اختلاف کرتے تھے۔

رانا ثنااللہ خان نے اس وقت کے حکمرانوں کو خواجہ رفیق کی بات پسند نہ تھی حل نکالا کہ اسے خاموش کر دیا جائے، وہ آواز خواجہ سعد رفیق کی صورت میں موجود ہے اور اتنی ہی توانائی سے موجود ہے۔

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس
پاکستان

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 02:52 pm اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی اور صوبائی افسران کے ترقیو ں کیلئے کورس
علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت
پاکستان

علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 12:08 pm اسلام آباد:  اسلام آباد کی جوڈیشل مجسٹریٹ نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کیخلاف اسلحہ