انٹرنیشنل

سال نو کی آمد: دبئی حکام کا محنت کشوں کیلئے انعامات کا اعلان

دبئی:  دبئی میں سال نو کی آمد کیلئے تیاریاں مکمل ہیں جبکہ سال نو منانے کیلئے نیا انداز اپنایا گیا ہے۔

دبئی حکام کے مطابق ہمارا ملک جفاکش محنت کشوں نے تعمیر کیا ہے، محنت کش ہمارے پارٹنرز ہیں، مل کر نئے سال کی خوشیاں منائیں گے۔

حکام کے مطابق نئے سال پر دو دن محنت کشوں کیلئے ہائی سپیڈ فری انٹرنیٹ دستیاب ہو گا، سونے کے زیورات محنت کشوں کے خاندانوں کو بطور تحفہ ملیں گے۔

دبئی حکام نے اعلان کیا کہ محنت کشوں کو 2 نئی گاڑیاں بھی بطور تحفہ دی جائیں گی جبکہ 30 فری ٹکٹس بھی محنت کشوں کو ملیں گے۔

حکام کے مطابق پانچ لاکھ درہم کے مختلف پرائز بھی محنت کشوں کو ملیں گے، محنت کشوں کیلئے القوز، محسنہ، جبل عل میں نیو ایئر کی تقریبات ہوں گی، محنت کش ان تقریبات میں شریک ہوں اور انعامات جیتیں۔

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

انٹرنیشنل

مصنوعی ذہانت کا عالمی انڈیکس: سعودیہ نے عرب دنیا میں پہلا مقام حاصل کرلیا

  • ستمبر 21, 2024
ریاض: (ویب ڈیسک) مصنوعی ذہانت کے عالمی انڈیکس میں سعودی عرب نے عالمی سطح پر 14 واں اور عرب دنیا
انٹرنیشنل

ایرانی رہنما کی غیر ملکیوں اور سیاسی قیدیوں سمیت ہزاروں افراد کیلئے معافی کا اعلان

  • ستمبر 21, 2024
تہران: (ویب ڈیسک) ایران کے اعلیٰ رہنما خامنہ ای نے ہزاروں قیدیوں کو معاف کر دیا ہے جن میں غیر