انٹرنیشنل

جے شنکر کی واشنگٹن آمد، سکھ رہنماؤں کا امریکی محکمہ خارجہ کے باہر احتجاج

واشنگٹن:  بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر کے پر امریکا پہنچنے پر خالصتان تحریک کے حامیوں نے امریکی محکمہ خارجہ اور بھارتی سفارت خانے کے باہر شدید احتجاج کیا اور بھارت کے خلاف نعرے بازی کی۔

بھارتی وزیر جے شنکر نے اپنے دورہ واشنگٹن کے دوران امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن اور قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان سے ملاقات کی۔
سکھ کارکنوں کے ایک بڑے گروپ نے خالصتان کے جھنڈے اٹھائے ہوئے اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی عمارت کی طرف مارچ کیا۔ انہوں نے سیکرٹری بلنکن اور جے شنکر کے درمیان حالیہ ملاقات کی مذمت کی ۔

احتجاج کی قیادت کرنے والے ڈاکٹر بخشیش سنگھ سندھو نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’’اس بات کے شواہد موجود ہیں کہ جے شنکر مغربی ممالک میں رہنے والے سکھ کارکنوں کو نشانہ بنانے کی مودی حکومت کی طرف سے رچی گئی سازش کا حصہ ہیں‘‘۔

سکھ رہنما گروپتونت سنگھ پنن نے ایک بیان میں کہا کہ ’’جے شنکر ہندوستان کے پرتشدد بین الاقوامی جبر کے عالمی سفیر ہیں اور شمالی امریکہ میں اپنے سفارت خانوں کے ذریعے ہندوستان کے جاسوسی نیٹ ورکس کو چلانے کے ذمہ دار ہیں‘‘۔

مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر کے سکھوں کے خلاف شرانگیز اقدامات کے خلاف عالمی سطح پر پابندیاں عائد کی جائیں۔

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

انٹرنیشنل

مصنوعی ذہانت کا عالمی انڈیکس: سعودیہ نے عرب دنیا میں پہلا مقام حاصل کرلیا

  • ستمبر 21, 2024
ریاض: (ویب ڈیسک) مصنوعی ذہانت کے عالمی انڈیکس میں سعودی عرب نے عالمی سطح پر 14 واں اور عرب دنیا
انٹرنیشنل

ایرانی رہنما کی غیر ملکیوں اور سیاسی قیدیوں سمیت ہزاروں افراد کیلئے معافی کا اعلان

  • ستمبر 21, 2024
تہران: (ویب ڈیسک) ایران کے اعلیٰ رہنما خامنہ ای نے ہزاروں قیدیوں کو معاف کر دیا ہے جن میں غیر