پاکستان

یورپی یونین نے بھی ملٹری کورٹ بارے تحفظات کا اظہار کیا: سلمان اکرم راجہ

لاہور:  رہنما تحریک انصاف سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ یورپی یونین نےبھی ملٹری کورٹ بارے تحفظات کا اظہارکیا۔

دنیا نیوزکے پروگرام ’’ٹونائٹ ود ثمرعباس‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ ملٹری کورٹ میں سویلین کا ٹرائل انسانی حقوق کی نفی ہے، ملٹری کورٹ میں سویلین کا ٹرائل نہیں ہوسکتا۔

انہوں نے کہا کہ یورپی یونین نے بھی ملٹری کورٹ بارے تحفظات کا اظہارکیا، فوجی عدالتوں میں جو ہوتا ہے ہم سب جانتے ہیں، اگربانی کا فوجی عدالت میں ٹرائل ہوا توایک بچگانہ حرکت ہوگی، پی ٹی آئی کے دور میں بھی اگر کسی کو فوجی عدالتوں سےسزا ہوئی توغلط ہوا۔

سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ فوجی عدالتوں میں مقدمات سننے والے وزارت دفاع کے افسران ہوتے ہیں، راجہ بانی پی ٹی آئی کو کوئی بڑی سزا ہوئی توکوئی نہیں مانے گا، پارٹی کو دباؤ میں رکھنے کے لیے ہمارے لوگوں کو قید میں رکھا جارہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نومئی،26نومبر پر عدالتی کمیشن،قیدیوں کی رہائی ہمارے مطالبے ہیں، بانی پی ٹی آئی کوکوئی ڈیل آفرنہیں ہوئی، عمران خان کے لیے مختلف آپشنز سے متعلق باتیں تو چل رہی ہیں، ملک کے لیے بانی پی ٹی آئی کی رہائی ضروری ہے۔

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس
پاکستان

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 02:52 pm اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی اور صوبائی افسران کے ترقیو ں کیلئے کورس
علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت
پاکستان

علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 12:08 pm اسلام آباد:  اسلام آباد کی جوڈیشل مجسٹریٹ نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کیخلاف اسلحہ