پاکستان

کرم میں قیام امن کا مشن، گرینڈ جرگے کا دوبارہ آغاز

پشاور:   ضلع کرم میں امن امان کے حوالے سے گرینڈ جرگے کا آج دوبارہ اغازہو گیا۔

جرگہ ممبران کی تعداد مکمل نہ ہونے کی وجہ سے گزشتہ روز معاہدے پردستخط نہیں ہو سکے تھے، دونوں فریقین معاہدے کے متعدد نکات پر متفق ہیں۔

جرگے کے ایک رکن کے مطابق ضلع کرم سے بھاری اسلحہ جمع کر کے حکومت کے حوالے کرنے کے مطالبے پر ڈیڈ لاک برقرار ہے، ایک فریق بھاری اسلحہ جمع کرنے کے مطالبے پر علاقہ عمائدین سے بار بار مشاورت کے باوجود فیصلے پر نہیں پہنچ رہا۔

گزشتہ روز کوہاٹ فورٹ میں ہونے والے جرگے میں مختلف نکات پر تبادلہ خیال ہوا، جرگے کی سربراہی کمشنر کوہاٹ معتصم باآللہ کر رہے ہیں۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جب تک بھاری اسلحہ موجود ہے روڈ کھولنا بڑا رسک ہے، ضلع بھر میں ہیلی کاپٹرسروس جاری ہے، ہیلی کاپٹر کے ذریعے ادویات اور دیگر سامان ضلع کرم پہنچایا جا رہا ہے۔

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس
پاکستان

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 02:52 pm اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی اور صوبائی افسران کے ترقیو ں کیلئے کورس
علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت
پاکستان

علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 12:08 pm اسلام آباد:  اسلام آباد کی جوڈیشل مجسٹریٹ نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کیخلاف اسلحہ