پاکستان

شعیب شاہین کا نام سفری پابندی کی لسٹ سے نکالنے کی درخواست پر سماعت ملتوی

اسلام آباد:  اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما شعیب شاہین کا نام سفری پابندی کی فہرست سے نکالنے کی درخواست پر سماعت ملتوی کردی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے کیس کی سماعت کی، پی ٹی آئی رہنما شعیب شاہین ذاتی حیثیت میں عدالت پیش ہوئے۔

درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ پہلے میرا نام پہلے پی این آئی ایل میں ڈالا گیا تھا، عدالتی حکم پر ایف آئی اے نے لسٹ سے میرا نام نکال دیا، سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کیلئے میرا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں دوبارہ ڈالا گیا۔

اس پر نمائندہ ایف آئی اے نے عدالت کو بتایا کہ ہماری طرف سے شعیب شاہین کا نام کسی لسٹ میں نہیں۔

نمائندہ پاسپورٹ آفس نے عدالت کو آگاہ کیا کہ شعیب شاہین کا نام غلطی سے لسٹ میں ڈالا گیا تھا جو اب کلیئر کردیا گیا ہے، شعیب شاہین کا پاسپورٹ ایکٹو کردیا گیا ہے، غلطی پر معافی چاہتے ہیں۔

جسٹس ارباب محمد طاہر نے ریمارکس میں کہا کہ اگر نام دوبارہ کسی لسٹ میں ڈالا گیا تو توہین عدالت ہوگی۔

بعدازاں عدالت نے رہنما تحریک انصاف شعیب شاہین کا نام سفری پابندی کی فہرست میں ڈالنے کیخلاف کیس کی سماعت 13 جنوری تک کیلئے ملتوی کر دی۔

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس
پاکستان

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 02:52 pm اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی اور صوبائی افسران کے ترقیو ں کیلئے کورس
علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت
پاکستان

علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 12:08 pm اسلام آباد:  اسلام آباد کی جوڈیشل مجسٹریٹ نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کیخلاف اسلحہ