پاکستان

بینظیر بھٹو شہید جمہوریت کی علمبردار و مفاہمت کی مضبوط حامی تھیں: وزیراعظم

اسلام آباد:   وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بینظیر بھٹو شہید جمہوریت کی علمبردار اور مفاہمت کی مضبوط حامی تھیں۔

بینظیر بھٹو شہید کی برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آج ہم شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی 17 ویں برسی منا رہے ہیں، بی بی شہید جمہوریت کی علمبردار اور سیاسی عمل میں مکالمے و مفاہمت کی مضبوط حامی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ بی بی شہید ہمت اور استقامت کی علامت بنیں تھیں، میثاق جمہوریت ان کی پائیدار سیاسی سمجھ بوجھ کا ثبوت ہے، ان کے خاندان خاص طور پر صدر آصف زرداری، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور انکے پیروکاروں کو دل کی گہرائیوں سے خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ محترمہ بی بی شہید کا خاندان ان کے ویژن کو آگے بڑھا رہا ہے۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس
پاکستان

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 02:52 pm اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی اور صوبائی افسران کے ترقیو ں کیلئے کورس
علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت
پاکستان

علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 12:08 pm اسلام آباد:  اسلام آباد کی جوڈیشل مجسٹریٹ نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کیخلاف اسلحہ