پاکستان

توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت بغیر کارروائی 30 دسمبر تک ملتوی

راولپنڈی:   راولپنڈی اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت 30 دسمبر تک ملتوی کردی گئی۔

راولپنڈی اڈیالہ جیل میں سپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت کی، بانی پی ٹی آئی و سابق وزیر اعظم عمران خان کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا جبکہ سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کیس کی سماعت کے لیے اڈیالہ جیل آئیں۔

سماعت کے دوران بشریٰ بی بی کے وکیل ارشد تبریز عدالت میں پیش ہوئے، اس کے علاوہ وکیل سلمان صفدر اور کوثین فیصل مفتی کی جانب سے ذاتی مصروفیات کے باعث سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی گئی۔

وکلا کی عدم موجودگی کے باعث پراسیکیوشن کے گواہ کا بیان ریکارڈ نہ ہو سکا جس پر عدالت نے بغیر کارروائی توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت 30 دسمبر تک ملتوی کر دی۔

توشہ خانہ 2 کیس سماعت کے بعد سابق خاتون اول اور عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اڈیالہ جیل سے روانہ ہو گئیں۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس
پاکستان

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 02:52 pm اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی اور صوبائی افسران کے ترقیو ں کیلئے کورس
علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت
پاکستان

علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 12:08 pm اسلام آباد:  اسلام آباد کی جوڈیشل مجسٹریٹ نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کیخلاف اسلحہ