پاکستان

پی پی اور ن لیگ میں ناکام حکمران ہیں، مفتاح اسماعیل

کراچی:  عوام پاکستان کے سیکرٹری جنرل و سابق وفاقی وزیر مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ ہر پاکستانی کی جو حالت ہوتی ہے اسے جمع کرتے ہیں تو قوم کی حالت بنتی ہے، کیا کسی پاکستانی کی صورتحال بہتر ہوئی ہے، پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں ناکام حکمران ہیں۔

سابق وفاقی وزیر مفتاح اسماعیل کی مزار قائد پر حاضری، فاتحہ خوانی کی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ آج قائداعظم محمد علی جناح کا یوم پیدائش ہے، آج ہم نے مزار قائد پر حاضری دی، آج ہم قائد اعظم سے معافی مانگنے آئے ہیں، ہم شہر میں پانی نہیں دے سکے، لاہور میں صاف ہوا نہیں دے سکے۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ہم اپنے لوگوں کو روزگار نہ دے سکے ، ہم اپنے بچوں کو نہ تعلیم دے سکتے ہیں نہ ہی کفالت کرسکتے ہیں، لوگوں کی قوت خرید ختم ہوگئی ہے، مہنگائی کی رفتار میں کمی ہوئی ہے، مہنگائی میں نہیں۔

انہوں نے کہا کہ سٹاک مارکیٹ میں کام کرنے والے ڈیڑھ لاکھ لوگوں کی صورتحال بہتر ہوئی ہے، باقی لوگوں کی حالت بدتر ہے، حکومت تنخواہ پیشہ سے ٹیکس لے رہی ہے، اربوں روپے زرعی اراضی رکھنے والے ٹیکس فری ہیں۔

مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ اٹھارویں ترمیم کے تحت اضلاع اور ڈویژن کو طاقت دی جائے، ہر پاکستانی 50 ہزار روپے سالانہ صوبائی حکومت کو دیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا میں مہنگے ترین ٹیکس نافذ ہیں، دنیا میں مہنگی ترین بجلی اور گیس دیتے ہیں ، ن لیگ کے پاس مورل کریڈیبیلٹی تھی، 2024 کے الیکشن ن لیگ نے چوری کئے، ن لیگ وہ اعتبار کھو چکی ہے۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم سمجھ رہے تھے کہ پی ٹی آئی والے حقیقی آزادی کے قائل ہیں، مگر آزادی کے لیے امریکا کی منت ترلے کر رہے ہیں، اگر ہم جمہوریت ہیں تو جمہور کی رائے لینا ضروری ہے۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ حکومت اور پی ٹی آئی ایک ساتھ بیٹھ کر بات کریں، عوام چاہتی ہے کہ عمران خان آئے تو ان کو آنا چاہیے، عوام کی مرضی کے آگے پاکستانی اداروں کو سر تسلیم خم کرنا چاہئے۔

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس
پاکستان

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 02:52 pm اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی اور صوبائی افسران کے ترقیو ں کیلئے کورس
علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت
پاکستان

علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 12:08 pm اسلام آباد:  اسلام آباد کی جوڈیشل مجسٹریٹ نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کیخلاف اسلحہ