پاکستان

کرسمس محبت، سخاوت، رحم، اتحاد اور امید کی ترغیب دلاتا ہے: صدر مملکت

اسلام آباد:   صدر مملکت آصف علی زرداری نے کرسمس کے موقع پر پیغام میں کہا کہ پاکستان اور دنیا بھر کی مسیحی برادری کو کرسمس کی دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہاکہ کرسمس انسانیت کیلئے ایک آفاقی پیغام لاتی ہے، کرسمس محبت، سخاوت، رحم، اتحاد اور امید کی ترغیب دلاتا ہے، حضرت عیسیٰؑ نے محبت، ہمدردی اور امن کا پیغام دیا، حضرت عیسیٰؑ کا پیغام ایک جامع ، پرامن معاشرے کے قیام کیلئے کام کرنے کی ترغیب دلاتا ہے۔

آصف علی زرداری نے مزید کہا کہ آئین پاکستان تمام شہریوں کو بنیادی حقوق کی ضمانت دیتا ہے، قائداعظم نے ایسے پاکستان کا تصور دیا جہاں تمام مذاہب کے لوگ برابری کی بنیاد پر ترقی کر سکیں، قومی یکجہتی اور ترقی کے لئے تمام شہریوں کے حقوق کی پاسداری ناگزیر ہے۔

صدر مملکت کا کہنا تھا کہ کرسمس پر پاکستان کی ترقی میں مسیحی برادری کے کردار کا اعتراف کرتے ہیں، مسیحی برادری نے تعلیم، صحت، سماجی بہبود، عوامی خدمت کے شعبے میں نمایاں خدمات انجام دیں، پاکستان کی ترقی میں مسیحی برادری کا کردار ہماری قوم کے متنوع پن کا ثبوت ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئیے مذہبی ہم آہنگی، احترام باہمی اور اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کا عہد کریں، ہمیں عدم برداشت اور امتیازی سلوک کی حوصلہ شکنی کرنا ہوگی، یقینی بنانا ہوگا کہ پاکستان میں ہر شخص کی عزت و احترام کیا جائے، یقینی بنانا ہو گا کہ ہر پاکستانی شہری خود کو محفوظ تصور کرے۔

صدر مملکت نے مزید کہا کہ ضرورت مندوں سمیت ایک دوسرے کی طرف دوستی اور یکجہتی کا ہاتھ بڑھائیں، آئیے امن، انصاف اور ہمدردی پر مبنی معاشرے کی تعمیر کے لئے مل کر کام کریں، دعا ہے کہ کرسمس ہماری مسیحی برادری کے لئے مسرت، خوشحالی اور امید لیکر آئے۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس
پاکستان

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 02:52 pm اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی اور صوبائی افسران کے ترقیو ں کیلئے کورس
علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت
پاکستان

علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 12:08 pm اسلام آباد:  اسلام آباد کی جوڈیشل مجسٹریٹ نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کیخلاف اسلحہ