انٹرنیشنل

یو اے ای سے مزید تین امدادی قافلے غزہ پہنچ گئے

ابوظہبی:  متحدہ عرب امارات سے انسانی امداد لے کر مزید تین قافلے رفح بارڈر کراسنگ کے ذریعے غزہ کی پٹی میں داخل ہوگئے۔

مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ اقدام متحدہ عرب امارات کی جاری انسانی کوششوں کا حصہ ہے، جس کا مقصد موجودہ صورتحال کے دوران فلسطینی عوام کی مدد اورمعاونت کرنا ہے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ غزہ پہنچنے والے امدادی قافلے 30 ٹرکوں پر مشتمل ہیں، جن پر495.1 ٹن سے زیادہ امدادی سامان موجود ہے، اس سامان میں خوراک، موسم سرما کے ملبوسات اور دیگر اشیائے ضرورت موجود ہیں، امارات کی جانب سے غزہ بھیجے گئے امدادی قافلوں کی تعداد 144 ہو گئی ہے، جن میں ایک ہزار 237 ٹرک شامل تھے۔

واضح رہے کہ اب تک متحدہ عرب امارات نے زمینی راستے سے28 ہزار ٹن سے زیادہ امدادی سامان غزہ بھیجا ہے، متحدہ عرب امارات غزہ میں انسانی اور امدادی کوششوں کو جاری رکھے ہوئے ہے، اس اقدام کا مقصد بے گھر فلسطینی خاندانوں کی مشکلات کو کم کرنا ہے۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

انٹرنیشنل

مصنوعی ذہانت کا عالمی انڈیکس: سعودیہ نے عرب دنیا میں پہلا مقام حاصل کرلیا

  • ستمبر 21, 2024
ریاض: (ویب ڈیسک) مصنوعی ذہانت کے عالمی انڈیکس میں سعودی عرب نے عالمی سطح پر 14 واں اور عرب دنیا
انٹرنیشنل

ایرانی رہنما کی غیر ملکیوں اور سیاسی قیدیوں سمیت ہزاروں افراد کیلئے معافی کا اعلان

  • ستمبر 21, 2024
تہران: (ویب ڈیسک) ایران کے اعلیٰ رہنما خامنہ ای نے ہزاروں قیدیوں کو معاف کر دیا ہے جن میں غیر