پاکستان

یمن پر امریکی فضائی حملے عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں: ایران

تہران:   ایرانی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکا کی جانب سے یمن پر کیے جانے والے جارحانہ حملے عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں۔

ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بگھائی نے اتوار کو اپنے بیان میں یمنی عوام کی فلسطینیوں کے ساتھ یک جہتی کو سراہا اور یمن میں جاری امریکی فضائی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یمن پر امریکا کے مسلسل اور جارحانہ حملے بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے اصولوں اور قواعد کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔

اسماعیل بگھائی نے مسلم دنیا، علاقائی ممالک اور اقوامِ متحدہ سے یمن پر امریکا، برطانیہ اور اسرائیلی حکومت کے حملوں کے خلاف سنجیدہ اقدامات اُٹھانے کا مطالبہ بھی کیا۔

یاد رہے کہ امریکا اور برطانیہ تقریباً ایک سال سے یمن کی خودمختاری اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فوجی حملے کر رہے ہیں۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس
پاکستان

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 02:52 pm اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی اور صوبائی افسران کے ترقیو ں کیلئے کورس
علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت
پاکستان

علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 12:08 pm اسلام آباد:  اسلام آباد کی جوڈیشل مجسٹریٹ نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کیخلاف اسلحہ