پاکستان

معاشی اشاریے مثبت، ہر آنیوالا دن پاکستان کے روشن مستقبل کی نوید سنا رہا: محسن نقوی

اسلام آباد:   وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ معاشی اشاریے مثبت ہیں، ہر آنیوالا دن پاکستان کے روشن مستقبل کی نوید سنا رہا ہے۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے ایم کیو ایم کے چیئرمین و وفاقی وزیر خالد محمود صدیقی نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور ملک کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں عوام کو ریلیف دینے اور مسائل کے دیرپا حل کیلئے اقدامات پر بھی گفتگو ہوئی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پاکستان مشکل حالات سے باہر نکل رہا ہے، معاشی اشاریے بہتری کی طرف گامزن ہیں، ہر آنے والا دن پاکستان کے روشن مستقبل کی نوید سنا رہا ہے، مایوسی گناہ ہے اور مایوس عناصر کا ایجنڈا کچھ اور ہے ۔

وفاقی وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ پاکستان کی ترقی کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے والوں کو عوام کی کوئی پرواہ نہیں۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس
پاکستان

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 02:52 pm اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی اور صوبائی افسران کے ترقیو ں کیلئے کورس
علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت
پاکستان

علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 12:08 pm اسلام آباد:  اسلام آباد کی جوڈیشل مجسٹریٹ نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کیخلاف اسلحہ