پاکستان کھیل

صدر مملکت اور وزیراعظم کی جنوبی افریقہ کو وائٹ واش کرنے پر قومی ٹیم کو مبارکباد

لاہور، اسلام آباد:   صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے جنوبی افریقہ کو ون ڈے سیریز میں وائٹ واش کرنے پر قومی ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے پوری سیریز کے دوران بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا، امید ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم مستقبل میں بھی اچھے کھیل کا مظاہرہ کرے گی۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز میں شاندار فتح پر قومی کرکٹ ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ قومی ٹیم نے پوری سیریز کے دوران بہترین کھیل پیش کیا اور سیریز کے تمام میچ اپنے نام کئے۔

وزیراعظم نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ سید محسن رضا نقوی اور ٹیم مینجمنٹ کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے مستقبل میں بھی کامیابیوں کا یہ سلسلہ جاری رہے گا۔

قومی ٹیم نے یادگار کارکردگی سے قوم کے دل جیت لیے: مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ ویری گڈ بوائز ! پاکستان کی کرکٹ ٹیم نے یادگار کارکردگی سے قوم کے دل جیت لئے، صائم ایوب، سلمان آغا ،سفیان مقیم اور دیگر کھلاڑیوں نے عمدہ کھیل سے محظوظ کیا ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ قومی کرکٹ ٹیم نے جنوبی افریقی ٹیم پر برتری ثابت کردی، امید ہےقومی کرکٹ ٹیم جیت کا تسلسل برقرار رکھے گی۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس
پاکستان

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 02:52 pm اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی اور صوبائی افسران کے ترقیو ں کیلئے کورس
علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت
پاکستان

علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 12:08 pm اسلام آباد:  اسلام آباد کی جوڈیشل مجسٹریٹ نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کیخلاف اسلحہ