انٹرنیشنل

ترک صدر کا داعش اور کرد دہشتگردوں کو قیادت سمیت جلد ختم کرنے کا اعلان

قاہرہ:  ترک صدر نے اعلان کیا ہے کہ داعش اور کرد دہشتگردوں کو قیادت سمیت جلد ختم کردیا جائے گا۔

ترکیہ کے صدر طیب اردگان نے کہا ہے کہ دہشت گرد گروپوں داعش اور کردوں کے صفائے کا وقت آگیا ہے، یہ دہشت گرد گروپ شام کی بقا کے لئے خطرہ ہیں۔

طیب اردگان نے کہا داعش اور پی کے کے یا ان سے وابستہ لوگ جو شام کے لئے خطرہ ہیں انہیں ضرور صاف کر دینا چاہیے، انہوں نے کرد دہشت گردوں کے بارے میں گفتگو جاری رکھتے ہوئے کہا ترکیہ یہ سمجھتا ہے کہ سیرین ڈیموکریٹک فورسز (ایس ڈی ایف) ایک دہشت گرد تنظیم ہے کیونکہ اس پر وائے پی جی کا غلبہ ہے۔

ترک صدر نے مزید کہا کہ ترکیہ کی حکومت دہشت گردی کو روکنے کے لئے اقدامات کر رہی ہے اور ہر اس گروہ کے خلاف اقدامات کر رہی ہے جو ترکیہ کے لیے خطرہ ہو سکتے ہیں، ہمارے لئے یہ ناممکن ہے کہ ہم کسی بھی قسم کا خطرہ برداشت کریں۔

انہوں نے توقع ظاہر کی کہ شام کی نئی حکومت ایسے گروپوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کا راستہ نہیں اپنائے گی۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

انٹرنیشنل

مصنوعی ذہانت کا عالمی انڈیکس: سعودیہ نے عرب دنیا میں پہلا مقام حاصل کرلیا

  • ستمبر 21, 2024
ریاض: (ویب ڈیسک) مصنوعی ذہانت کے عالمی انڈیکس میں سعودی عرب نے عالمی سطح پر 14 واں اور عرب دنیا
انٹرنیشنل

ایرانی رہنما کی غیر ملکیوں اور سیاسی قیدیوں سمیت ہزاروں افراد کیلئے معافی کا اعلان

  • ستمبر 21, 2024
تہران: (ویب ڈیسک) ایران کے اعلیٰ رہنما خامنہ ای نے ہزاروں قیدیوں کو معاف کر دیا ہے جن میں غیر