انٹرنیشنل

اسرائیل، امریکا اور برطانیہ کیساتھ کھلی جنگ کی حالت میں ہیں: حوثی سربراہ

صنعاء   یمن میں ایران کی حمایت یافتہ باغی حوثی ملیشیا کے سربراہ عبدالملک الحوثی کا کہنا ہے کہ ان کی جماعت اسرائیل، امریکا اور برطانیہ کے ساتھ کھلی جنگ میں ہے۔

حوثی ملیشیا کے سربراہ عبدالملک الحوثی نے باور کرایا کہ فلسطینیوں کی حمایت میں بحیرہ احمر میں بحری جہازوں کو نشانہ بنائے جانے کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

سربراہ حوثی ملیشیا نے مزید کہا کہ الحدیدہ کی بندر گاہوں اور صنعاء میں دو پاور سٹیشنوں پر حملوں سے اسرائیل کو نشانہ بنانے اور فلسطین کی نصرت سے پیچھے نہیں ہٹا جائے گا، حوثیوں کے سربراہ نے ان حملوں میں 9 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی۔

واضح رہے کہ سات اکتوبر 2023 کو غزہ میں جنگ چھڑنے کے بعد سے حوثی ملیشیا نے اسرائیل کی سمت میزائلوں اور ڈرون طیاروں کے ذریعے درجنوں حملے کئے، اس کے علاوہ غزہ کی معاونت کے لئے بحیر احمر میں درجنوں کارگو جہازوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

انٹرنیشنل

مصنوعی ذہانت کا عالمی انڈیکس: سعودیہ نے عرب دنیا میں پہلا مقام حاصل کرلیا

  • ستمبر 21, 2024
ریاض: (ویب ڈیسک) مصنوعی ذہانت کے عالمی انڈیکس میں سعودی عرب نے عالمی سطح پر 14 واں اور عرب دنیا
انٹرنیشنل

ایرانی رہنما کی غیر ملکیوں اور سیاسی قیدیوں سمیت ہزاروں افراد کیلئے معافی کا اعلان

  • ستمبر 21, 2024
تہران: (ویب ڈیسک) ایران کے اعلیٰ رہنما خامنہ ای نے ہزاروں قیدیوں کو معاف کر دیا ہے جن میں غیر