انٹرنیشنل

نائیجیریا: سکول میں یوتھ فیسٹیول کے دوران بھگدڑ مچنے سے 35 طلبا ہلاک

ابوجا: نائیجیریا میں ایک اسلامی سکول میں ہونے والے یوتھ فیسٹیول میں بد انتظامی کے باعث بھگدڑ مچ گئی جس میں 35 طلبا ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے.

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ افسوسناک حادثہ نائیجیریا کی جنوب مغربی اویو ریاست کے دارالحکومت عبادان کے ایک اسلامی ہائی سکول میں پیش آیا۔

سکول کے یوتھ فیسٹیول میں 5 ہزار سے زائد افراد موجود تھے جن کے لیے مختلف کھیلوں اور انعامات کا اعلان کیا گیا تھا، پنڈال طلبا سے کھچا کھچ بھرا ہوا تھا اور ایک موقع پر نامعلوم وجوہات کے باعث بھگدڑ مچ گئی اور درجنوں افراد کچلے گئے۔

خبر ایجنسی کے مطابق تقریب میں بھگدڑ مچنے سے کم از کم 35 طلبا جاں بحق ہوگئے جبکہ درجنوں زخمی ہیں، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تقریب کے منتظمین کو حراست میں لے کر تفتیش کا آغاز کردیا، بھگدڑ مچنے میں غفلت پائی گئی تو ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

انٹرنیشنل

مصنوعی ذہانت کا عالمی انڈیکس: سعودیہ نے عرب دنیا میں پہلا مقام حاصل کرلیا

  • ستمبر 21, 2024
ریاض: (ویب ڈیسک) مصنوعی ذہانت کے عالمی انڈیکس میں سعودی عرب نے عالمی سطح پر 14 واں اور عرب دنیا
انٹرنیشنل

ایرانی رہنما کی غیر ملکیوں اور سیاسی قیدیوں سمیت ہزاروں افراد کیلئے معافی کا اعلان

  • ستمبر 21, 2024
تہران: (ویب ڈیسک) ایران کے اعلیٰ رہنما خامنہ ای نے ہزاروں قیدیوں کو معاف کر دیا ہے جن میں غیر