پاکستان

وفاقی وزیر داخلہ کا سعودی عرب کے ڈائریکٹوریٹ آف پاسپورٹ کا تفصیلی دورہ

ریاض:  وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سعودی عرب کے ڈائریکٹوریٹ آف پاسپورٹ کا تفصیلی دورہ کیا۔

سعودی ڈائریکٹوریٹ آف پاسپورٹ کے قائم مقام ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل ڈاکٹر صالح ال مراببہ نے محسن نقوی کا خیر مقدم کیا، وزیر داخلہ نے ڈائریکٹوریٹ آف پاسپورٹ کے مختلف شعبے دیکھے اور کال سنٹر کا بھی معائنہ کیا، انہوں نے ڈائریکٹوریٹ آف پاسپورٹ میں جدید کال سنٹر کے قیام کو سراہا۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ڈائریکٹوریٹ آف پاسپورٹ میں ایڈوانس ٹیکنالوجی کا جائزہ لیا اور پاسپورٹ کے جدید نظام کی تعریف کی۔

اس موقع پر وزیر داخلہ محسن نقوی سے ڈائریکٹوریٹ آف پاسپورٹ کے قائمقام ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل ڈاکٹر صالح ال مراببہ نے ملاقات کی، دوران ملاقات پاسپورٹ کی وصولی سے اجراء تک کا نظام سہل بنانے اور جعلسازی کی روک تھام کے لئے موثر اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا، ای گیٹز پر بھی تفصیلی بات چیت ہوئی۔

محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان میں پاسپورٹ نظام کو مزید آسان اور فول پروف بنانے کیلئے سعودی ڈائریکٹوریٹ آف پاسپورٹ کی معاونت سودمند ثابت ہو سکتی ہے، باہمی تعاون سے عوام کو سہولت ملے گی اور دھوکہ دہی سے نجات ملے گی۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ سعودی ڈائریکٹوریٹ آف پاسپورٹ کے کال سنٹر کی طرز پر پاکستان میں بھی کال سنٹر بنایا جائے گا، سعودی عرب کے تعاون سے پاسپورٹ میں جعلسازی و کاغذات میں ردوبدل کرنے والوں کو پاکستان میں ہی پکڑا جا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ پاسپورٹ میں ردوبدل و جعلی کاغذات پر سعودی عرب جانے والے 3700 پاکستانیوں کو سعودی حکام نے اپنے ایئر پورٹس پر پکڑا تھا۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس
پاکستان

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 02:52 pm اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی اور صوبائی افسران کے ترقیو ں کیلئے کورس
علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت
پاکستان

علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 12:08 pm اسلام آباد:  اسلام آباد کی جوڈیشل مجسٹریٹ نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کیخلاف اسلحہ