کھیل

کیوی فاسٹ باؤلر ٹم ساؤتھی کا ٹیسٹ کیریئر اختتام پذیر

ہملٹن:  نیوزی لینڈ کے فاسٹ باؤلر ٹم ساؤتھی کا ٹیسٹ کیریئر جیت کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا۔

36 سالہ ٹم ساؤتھی نے ہیملٹن میں انگلینڈ کے خلاف کیریئر کا آخری ٹیسٹ میچ کھیلا جس میں نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو شکست دی۔

ٹم ساؤتھی نے آخری ٹیسٹ میچ میں 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ اپنے کیریئر میں انہوں نے 107 ٹیسٹ میچز میں 391 وکٹیں حاصل کیں، ٹم ساؤتھی 161 ون ڈے اور 123 ٹی 20 میچز بھی کھیل چکے ہیں۔

کیوی فاسٹ باؤلر اپنے کیریئر کے دوران تینوں فارمیٹس میں نیوزی لینڈ کی کپتانی بھی کرچکے ہیں تاہم ٹم ساؤتھی نے وائٹ بال فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ تاحال نہیں کیا۔

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

کھیل

پلیئرز کو اعتماد دینا ضروری، کہیں نہ کہیں نیا خون لانا ہوگا: گلیسپی

  • ستمبر 26, 2024
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان ریڈ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے کہا ہے کہ پلیئرز کو اعتماد دینا
کھیل

کنکشن کیمپ میں این او سی کا ذکر، بورڈ آفیشلز سیخ پا

  • ستمبر 26, 2024
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے کنکشن کیمپ میں کرکٹرز نے غیر ملکی لیگز کیلئے این