انٹرنیشنل

بشارالاسد کا شام سے فرار ہونے کے بعد پہلا بیان سامنے آگیا

ماسکو:   شام کے سابق صدر بشارالاسد کا شام سے فرار ہونے کے بعد پہلا بیان سامنے آگیا۔

سابق شامی صدر بشارالاسد نے مبینہ بیان میں شام سے منصوبہ بند روانگی کی تردید کر دی۔

شامی صدر بشار الاسد نے کہا کہ اپوزیشن فورسز کے دمشق پر قبضہ سے قبل دمشق میں ہی تھا، قبضہ کے بعد روسی اتحادیوں کے ساتھ لطاکیہ سے ہوتے ہوئے ماسکو روانہ ہوا۔

بشارالاسد نے کہا کہ شام دہشت گردوں کے ہاتھوں میں ہے، میں نے کبھی ذاتی فائدے کیلئے عہدہ نہیں لیا، عوام کی مرضی سے ریاست کی حفاظت اور دفاع پر اٹل یقین رکھا۔

شام کے سابق صدر بشارالاسد نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ شام ایک بار پھر آزاد اور خود مختار ہوگا۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

انٹرنیشنل

مصنوعی ذہانت کا عالمی انڈیکس: سعودیہ نے عرب دنیا میں پہلا مقام حاصل کرلیا

  • ستمبر 21, 2024
ریاض: (ویب ڈیسک) مصنوعی ذہانت کے عالمی انڈیکس میں سعودی عرب نے عالمی سطح پر 14 واں اور عرب دنیا
انٹرنیشنل

ایرانی رہنما کی غیر ملکیوں اور سیاسی قیدیوں سمیت ہزاروں افراد کیلئے معافی کا اعلان

  • ستمبر 21, 2024
تہران: (ویب ڈیسک) ایران کے اعلیٰ رہنما خامنہ ای نے ہزاروں قیدیوں کو معاف کر دیا ہے جن میں غیر