تجارت

حکومتی دعوؤں کے باوجود چینی 10روپے کلو تک مہنگی

اسلام آباد: حکومتی دعوؤں کے باوجود چینی 10روپے کلو تک مہنگی ہو گئی۔

 وفاقی ادارہ شماریات نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ دو ہفتے کے دوران چینی کی فی کلو قیمت میں 10 روپے کا اضافہ ہوا ہے، کراچی کے شہری ملک میں سب سے مہنگی چینی خریدنے پر مجبور ہیں جہاں چینی کی فی کلو قیمت 145 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

پاکستان بیورو آف شماریات کی دستاویز کے مطابق چینی کی قیمت میں اضافے سے اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، ملتان، پشاور اور خضدار میں چینی کی فی کلو قیمت ایک سو چالیس روپے ہوگئی ہے۔

حکومتی اعداد و شمار میں مزید بتایا گیا کہ گوجرانوالہ، سیالکوٹ، فیصل آباد اور بنوں میں چینی 135 روپے، حیدرآباد، سرگودھا، بہاولپور، لاڑکانہ اور کوئٹہ میں 130 روپے جبکہ سکھر میں 128 روپے کلو ہوگئی ہے۔

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

تجارت

افراط زر میں کمی کے باوجود پاکستان کو بڑے چیلنجز کا سامنا ہے: آئی ایم ایف

  • ستمبر 26, 2024
نیویارک: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے کہا ہے کہ افراط زر میں نمایاں کمی کے باوجود پاکستان کو
تجارت

وفاقی وزیر تجارت کی 3 وزرا اعلیٰ سے انفراسٹرکچر سیس کے خاتمے کی درخواست

  • ستمبر 26, 2024
اسلام آباد: وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے خیبر پختونخوا، سندھ اور بلوچستان کے وزرائے اعلیٰ کو خط لکھا