کھیل

ویمنز انڈر 19 ٹی 20 ایشیا کپ ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی

کوالالمپور:   ویمنز انڈر 19ٹی 20 ایشیا کپ ایونٹ کی ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی۔

ایونٹ میں شامل تمام ٹیموں نے ٹرافی کے ساتھ تصاویر بنوائیں، ویمنز انڈر 19 ٹی 20 ایشیا کپ کا آغاز کل سے ملائیشیا میں ہو گا۔

ویمنز انڈر 19 ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ 15 دسمبر سے 22 دسمبر تک ملائشیا کے شہر کوالالمپور میں کھیلا جائے گا، پاکستان، بھارت اور نیپال گروپ اے میں شامل ہے، گروپ بی سری لنکا، بنگلہ دیش اور ملائیشیا پر مشتمل ہے۔

پاکستانی ٹیم کا پہلا جوڑ کل روایتی حریف بھارت سے پڑے گا، پاکستانی ٹیم دوسرا میچ 16 دسمبر کو نیپال کے خلاف کھیلے گی۔

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

کھیل

پلیئرز کو اعتماد دینا ضروری، کہیں نہ کہیں نیا خون لانا ہوگا: گلیسپی

  • ستمبر 26, 2024
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان ریڈ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے کہا ہے کہ پلیئرز کو اعتماد دینا
کھیل

کنکشن کیمپ میں این او سی کا ذکر، بورڈ آفیشلز سیخ پا

  • ستمبر 26, 2024
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے کنکشن کیمپ میں کرکٹرز نے غیر ملکی لیگز کیلئے این