انٹرنیشنل

اسرائیل کی غزہ میں سکولوں اور پناہ گاہوں پر بمباری، مزید 55 فلسطینی شہید

غزہ:   اسرائیلی صیہونی فورسز کی غزہ میں بربریت کا سلسلہ نہ رک سکا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فضائیہ کی غزہ میں سکولوں اور پناہ گاہوں پر بمباری سے مزید55 فلسطینی شہید جبکہ متعدد زخمی ہوگئے، جنگ میں شہید فلسطینیوں کی تعداد44 ہزار930 ہوگئی۔

غزہ کو ملبے کے ڈھیر میں تبدیل کرنے والی صیہونی فوج نے بچ جانے والے گھروں پر بھی بمباری کی جس سے جبالیہ میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد شہید ہو گئے، غزہ کے شمال مشرق میں سکول پر بمباری سے سات بچے شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔

اسرائیل فوج نے شمالی غزہ میں کمال عدوان ہسپتال کو بھی نشانہ بنایا جس سے طبی عملہ زخمی اور ایمبولینس تباہ ہو گئی، اسرائیلی فوج نےحملے کےدوران کئی ایمبولینسز کو آگ بھی لگا دی۔

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

انٹرنیشنل

مصنوعی ذہانت کا عالمی انڈیکس: سعودیہ نے عرب دنیا میں پہلا مقام حاصل کرلیا

  • ستمبر 21, 2024
ریاض: (ویب ڈیسک) مصنوعی ذہانت کے عالمی انڈیکس میں سعودی عرب نے عالمی سطح پر 14 واں اور عرب دنیا
انٹرنیشنل

ایرانی رہنما کی غیر ملکیوں اور سیاسی قیدیوں سمیت ہزاروں افراد کیلئے معافی کا اعلان

  • ستمبر 21, 2024
تہران: (ویب ڈیسک) ایران کے اعلیٰ رہنما خامنہ ای نے ہزاروں قیدیوں کو معاف کر دیا ہے جن میں غیر