انٹرنیشنل

شام کی نئی عبوری انتظامیہ نے ملک کی فضائی حدود کھول دی

دمشق:   شام کی نئی عبوری انتظامیہ نے ملک کی فضائی حدود اتوار کی دوپہر سے کھول دی ہے۔

فضائی حدود کی بندش کے خاتمے کے بعد سے شامی فضائی حدود سے پروازوں کی آمدورفت شروع ہوگئی ہے۔

اردن کے دارالحکومت اومان سے بیروت کے لیے پہلی پرواز ایم ای اے 311 نے دمشق کے اوپر سے منزل تک سفر کیا، جس کے بعد بغداد، جدہ اور دیگر شہروں کے لیے پروازیں بھی شامی فضائی حدود سے گزریں۔

شام کی فضائی حدود ایک ہفتہ قبل بشار الاسد کا تختہ الٹے جانے کے بعد سے بند کی گئی تھی، شام کے صدر بشار الاسد کو ملک سے فرار کرانے والے شامی ائیر لائن کے آخری طیارے نے اتوار کی صبح دمشق ائیرپورٹ سے آخری ٹیک آف کیا تھا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق پرواز آر بی 9218 کے ذریعے سابق صدر بشار الاسد کو مقامی ائیر بیس تک پہنچایا گیا تھا جہاں سے وہ روسی طیارے میں ملک سے فرار ہوئے۔

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

انٹرنیشنل

مصنوعی ذہانت کا عالمی انڈیکس: سعودیہ نے عرب دنیا میں پہلا مقام حاصل کرلیا

  • ستمبر 21, 2024
ریاض: (ویب ڈیسک) مصنوعی ذہانت کے عالمی انڈیکس میں سعودی عرب نے عالمی سطح پر 14 واں اور عرب دنیا
انٹرنیشنل

ایرانی رہنما کی غیر ملکیوں اور سیاسی قیدیوں سمیت ہزاروں افراد کیلئے معافی کا اعلان

  • ستمبر 21, 2024
تہران: (ویب ڈیسک) ایران کے اعلیٰ رہنما خامنہ ای نے ہزاروں قیدیوں کو معاف کر دیا ہے جن میں غیر